0
Friday 11 Oct 2019 21:25

ایشیائی ترقیاتی بینک بےنظیر انکم سپورٹ کے لئے اضافی قرضہ دیگا

ایشیائی ترقیاتی بینک بےنظیر انکم سپورٹ کے لئے اضافی قرضہ دیگا
اسلام ٹائمز۔ ایشیائی ترقیاتی بینک بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے پاکستان کو اضافی فنانسنگ اور قرضہ فراہم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک غربت کے خاتمے کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر مالیت کی اضافی فنانسنگ کیلئے قرضہ فراہم کرے گا، اس حوالے سے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے مابین طے پانے والے معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد، سیکرٹری بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام علی رضا بھٹہ نے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس زیاو ہون یان نے معاہدے پر دستخط کئے۔
خبر کا کوڈ : 821501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش