0
Friday 11 Oct 2019 21:38

امت مسلمہ کے مسائل اور اتحاد امہ کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کے وژن کی تائید کرتے ہیں، ڈاکٹر عارف علوی

امت مسلمہ کے مسائل اور اتحاد امہ کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کے وژن کی تائید کرتے ہیں، ڈاکٹر عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے امت مسلمہ کے مسائل اور اتحاد امہ کے حوالے وژن کی تائید کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور انکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ، کشمیر کی صورتحال اور امت مسلمہ مسائل کے حل حوالے سے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہم ملک میں آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے خصوصی کوششیں کر رہے ہیں، زائرین کے مسئلے پر تحریک انصاف کی حکومت سے قبل کسی نے اتنی توجہ نہیں دی اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کریں گے۔ گلگت بلتستان کے مسائل پر بات کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے تحریک انصاف کا واضع موقف ہے، ہم گلگت بلتستان کے عوام کی محبت اور وفاداری کے مقروض ہیں، تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں سمیت تعلیم صحت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔ ملاقات میں آئندہ گلگت بلتستان کے الیکشن پر بھی بات چیت کی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سید ناصر شیرازی، فوکل پرسن حکومت پنجاب و مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، ڈپٹی پولٹیکل سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریار بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 821503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش