0
Friday 11 Oct 2019 21:49

وزیراعظم کا ترک صدر کو ٹیلی فون، دہشتگردی کیخلاف موقف کی حمایت

وزیراعظم کا ترک صدر کو ٹیلی فون، دہشتگردی کیخلاف موقف کی حمایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے دہشت گردی کے خلاف ان کے موقف کی حمایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور دہشت گردی کے خلاف ان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے باعث 70 ہزار جانوں کا نقصان برداشت کیا اور 30 لاکھ مہاجرین کا بوجھ دہائیوں تک برداشت کیا لہذا دہشت گردی کے خلاف ترکی کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ترکی کو درپیش چیلنج اور خطرات کو سمجھتا ہے اور ترکی کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ترکی کی شام کے مسئلے کے حل، خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں جبکہ پاکستانی حکومت اور عوام ترک صدر کے پرجوش استقبال کے منتظر ہیں۔ واضح رہے ترک صدر رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور 23 اکتوبر کو 2 روزہ دورے پر اسلام آباد آئیں گے اور پاکستان کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 821506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش