QR CodeQR Code

نواز شریف اور شہباز شریف دورِ حاضر کے یزید ہیں، عوامی تحریک

11 Oct 2019 22:08

سنٹرل کور کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے 17 جون 2014ء کے دن خواتین، بوڑھوں کو قتل کروایا، مریم نواز لوٹ مار، جھوٹ بولنے، منی لانڈرنگ پر اندر ہیں لیکن ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد اور شازیہ مرتضیٰ کا کیا قصور تھا کہ انہیں شہباز شریف کی پالتو پولیس نے قتل کروا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران فیاض وڑائچ، بشارت جسپال اور نوراللہ صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نامزد شریف برادران کا ٹرائل کیوں نہیں کیا جاتا؟ اور سپریم کورٹ کے حکم پر ہونیوالی غیر جانبدار انکوائری کو کیوں روک دیا گیا؟ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء کو انصاف دینے کے معاملے پر ریاست خاموش کیوں ہے؟ نواز شریف اور شہباز شریف دورِ حاضر کے یزید ہیں، جنہوں نے 17 جون 2014ء کے دن خواتین، بوڑھوں کو قتل کروایا، مریم نواز لوٹ مار، جھوٹ بولنے، منی لانڈرنگ پر اندر ہیں لیکن ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد اور شازیہ مرتضیٰ کا کیا قصور تھا کہ انہیں شہباز شریف کی پالتو پولیس نے قتل کروا دیا۔ فیاض وڑائچ نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنوں نے اپنی کرپٹ قیادت کے لیے سڑکوں پر نکلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس لیے نواز شریف اب مولانا فضل الرحمن کو اپنا نجات دہندہ قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھائی، بیٹی، داماد، بیٹا ن لیگ کی قیادت کبھی خاندان سے باہر نہیں جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 821509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821509/نواز-شریف-اور-شہباز-دور-حاضر-کے-یزید-ہیں-عوامی-تحریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org