QR CodeQR Code

اے این پی کا جے یو آئی کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان

11 Oct 2019 22:19

اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ جب اسلام آباد پہنچ جائے گا تو میں بذات خود اس میں شرکت کروں گا، اگر سیاسی کارکنان کا راستہ روکا گیا یا تشدد ہوا تو وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا جوابدہ ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ جب اسلام آباد پہنچ جائے گا تو میں بذات خود اس میں شرکت کروں گا، اگر سیاسی کارکنان کا راستہ روکا گیا یا تشدد ہوا تو وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا جوابدہ ہوں گے۔ اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ اور نئے شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم کے ذریعے اٹھارویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایکشن ان ایڈ سول آرڈیننس مارشل لاء کے مترادف اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔ سربراہ اے این پی نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کا طوفان ہے اور عوام سے روٹی تک چھین لی گئی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 7 فیصد مزید مہنگائی کی پیشگوئی ملک کیلئے خطرے سے کم نہیں، اور دوسری جانب سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، چئیرمین نیب کو نہ ہی خیبر پختونخوا میں بی آر ٹی نظر آرہی ہے نہ بلین ٹری پراجیکٹ اور نا ہی مالم جبہ اسکینڈل، لیکن نوازشریف اور آصف زرداری پر نیب کے ذریعے تشدد کیاجارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 821510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821510/اے-این-پی-کا-جے-یو-ا-ئی-کے-آزادی-مارچ-کی-حمایت-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org