QR CodeQR Code

رانا ثناء اللہ کے مزید 200 ملین سے زائد کے اثاثے منجمد کر دئیے گئے

12 Oct 2019 06:59

اے این ایف ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کی فیملی کے تحت چلنے والے دو مدارس کے اکاوئنٹس بھی فریز کیے گئے ہیں، منجمند کی گئی پراپرٹیز میں قریبی رشتہ داروں، داماد اور بیٹی کے نام پر بھی جائیدادیں شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) لاہور نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے مزید 200 ملین سے زائد کے اثاثے منجمد کر دئیے ہیں۔ اینٹی نارکوٹکس  ذرائع نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی مبینہ ملکیت لاہور میں پلازہ اور لاہور سے باہر دو فارم ہاوسسز سمیت دیگر جائیدادوں کو منجمد کرنے کے لئے مختلف سرکاری محکموں و آفسران کو خط لکھ دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیگی رکن قومی اسمبلی کے لاہور اور فیصل آباد میں موجود کمرشل پلاٹس سمیت کم و بیش 22 جائیدادوں کو منجمد کرنے کے لئے محکموں کو لکھ دیا گیا ہے۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کی فیملی  کے تحت چلنے والے دو مدارس کے اکاوئنٹس بھی فریز کیے گئے ہیں۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این ایف کی جانب سے منجمند کی گئی پراپرٹیز میں قریبی رشتہ داروں، داماد اور بیٹی کے نام پر بھی جائیدادیں شامل ہیں۔ اے این ایف لاہور کی طرف سے جائیدادوں کو منجمد کرنے کے حوالے سے تفصیلات عدالت میں بھی جمع کرا دی گئی ہیں۔ لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے خاندانی ذرائع نے اکاوئنٹس منجمد  ہونے اور پراپرٹی کو قبضے میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔ سابق وزیر قانون پنجاب کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ، ان کی بیوی، بیٹی اور داماد کے تمام اکاوئنٹس  اے این ایف نے منجمد کررکھے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 821535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821535/رانا-ثناء-اللہ-کے-مزید-200-ملین-سے-زائد-اثاثے-منجمد-کر-دئیے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org