0
Saturday 12 Oct 2019 11:19

استور، والد کی ڈانٹ پر بیٹی نے خودکشی کر لی

استور، والد کی ڈانٹ پر بیٹی نے خودکشی کر لی
اسلام ٹائمز۔ استور کے گائوں چونگرہ میں چودہ سالہ طالبہ نے باپ کی ڈانٹ پر خودکشی کر لی، چونگرہ میں نویں جماعت کی طالبہ عینی نے اپنے گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ ڈی ایس پی محمد شرین کے مطابق گائوں چونگرہ سے تعلق رکھنے والی نویں جماعت کی طالبہ عینی کو سکول نہ جانے پر والد نے ڈانٹ پلائی تھی، جس کے بعد عینی نے کمرے میں جا کر اپنی چادر سے پھندہ بنا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا، استور پولیس کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال استور منتقل کیا، جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ استور پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق چودہ سالہ عینی کی موت خودکشی لگتی ہے، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ استور میں اسطرح کے خود کشی کے کیس نہ ہونے کے برابر ہیں، اس لیے استور پولیس واقعے کی ہر پہلو سے چھان بین کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 821557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش