0
Saturday 12 Oct 2019 13:12

اربعین کیلئے کربلا جانیوالے سیکڑوں زائرین سے ٹریول ایجنوں نے لاکھوں روپے بٹور لئے

اربعین کیلئے کربلا جانیوالے سیکڑوں زائرین سے ٹریول ایجنوں نے لاکھوں روپے بٹور لئے
اسلام ٹائمز۔ عراق میں اربعین کیلئے جانے کے خواہشمند سیکڑوں پاکستانیوں سے ٹریول ایجنٹوں اور ہوائی کمپنیوں نے ٹکٹوں کے لاکھوں روپے بٹورلیے ہیں۔ روزنامہ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق عراقی حکومت کی طرف سے ویزوں کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے 8 اکتوبر تک بک کروائی گئی پروازوں کے ٹکٹ ری فنڈ نہیں کئے جا رہے جبکہ انہیں متبادل پرواز بھی نہیں دی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف ٹریول ایجنسٹوں اور ہوائی کمپنیوں نے گزشتہ سال اربعین کے بعد سے رواں برس  کیلئے ٹکٹیں بک کی تھیں۔ اربعین کیلئے پروازیں یکم اکتوبرسے روانہ ہونا تھیں لیکن عراقی حکومت کی طرف سے بروقت ویزوں کا اجرا نہ ہونے کی وجہ پاکستانی زائرین عراق کیلئے روانہ نہیں ہو سکے۔

جن زائرین نے 8 اکتوبر سے پہلے کی ٹکٹیں بک کروائی تھیں انہوں نے جب روانگی کی تاریخ میں توسیع کیلئے متعلقہ ٹریول ایجنٹس اور ہوائی کمپنیوں سے رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ ٹکٹ ری فنڈ نہیں ہو سکتے جبکہ متباد ل پرواز اربعین کے بعد میسر ہوگی جس سے ہزاروں زائرین کے لاکھوں روپے ضائع ہو گئے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک زائر سید زاہد حسین نے بتایا کہ انہوں نے اپنے خاندان کے 8 افراد کے ٹکٹ 6 ماہ پہلے بک کروائے تھے۔ ان کی پرواز 7 اکتوبر کو روانہ ہونا تھی تاہم عراقی حکومت کی طرف سے ویزے نہیں مل سکے تھے۔ 8 اکتوبرکو ویزوں کے اجرا کا اعلان کر دیا گیا۔ اب جن لوگوں کی ٹکٹوں کی بکنگ پہلے کی تھی ان کو مشکل پیش آ رہی ہے۔ سید زاہد نے مزید بتایا کہ دو تین غیر ملکی کمپنیوں نے ایسے وقت میں نوٹیفکیشن جاری کیا جب انہیں یہ یقین ہو گیا تھا کہ عراقی حکومت کی طرف سے ویزوں کے اجرا میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

ایک اور زائر مبارک علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دوستوں کیلئے 45 ہزار فی کس میں ٹکٹ بک کروائے تھے، جس دن ان کی پرواز تھی اس وقت تک انہیں ویزا نہیں مل سکا تھا۔ اب ان کے ٹکٹ ریفنڈ نہیں ہو رہے، نیا ٹکٹ 70 سے 75 ہزار میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ زیادہ تر ہوائی کمپنیاں اربعین تک کی بکنگ مکمل کر چکی ہیں۔ اب ایران کے راستے بسوں سے جانا بھی ممکن نہیں کیونکہ اس میں کئی دن لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض ٹریول ایجنٹ ایڈوانس ٹکٹ خرید لیتے ہیں اور پھر زائرین کو منہ مانگے داموں فروخت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 821627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش