0
Saturday 12 Oct 2019 13:38

نوابشاہ، ایم کیو ایم لندن کے کارکن یوسف بارودی کے گھر چھاپہ، اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد

نوابشاہ، ایم کیو ایم لندن کے کارکن یوسف بارودی کے گھر چھاپہ، اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد
اسلام ٹائمز۔ نوابشاہ میں پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے کارکن یوسف بارودی کے گھر چھاپہ مارا جہاں بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ کسی دہشت گردی واردات میں استعمال ہو سکتا تھا۔ ایس ایس پی نوابشاہ تنویر تنیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے کارکن یوسف بارودی کے گھر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسلحے میں ملکی اور غیر ملکی اسلحے کی اتنی زیادہ مقدار ہے جو کسی دہشت گردی کی کسی بھی بڑی کارروائی میں استعمال ہو سکتا تھا۔ ایس ایس پی نواب شاہ کے مطابق یوسف بارودی کے خلاف کرمنل ریکارڈ موجود ہے، نواب شاہ اے سیکشن تھانے میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ پہلے سے درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھاپے کے دوران کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
 
خبر کا کوڈ : 821641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش