0
Saturday 12 Oct 2019 13:40

اصغریہ تحریک کے زیر اہتمام 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اصغریہ تحریک کے زیر اہتمام 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد اندرون سندھ کے مورو شہر میں کیا گیا، جس میں صدارت مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے کی، ورکشاپ میں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، مٹیاری، سکرنڈ، نوابشاہ، نوشہروفیروز، خیرپورمیرس، سکھر، گھوٹکی، شہدادکوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، جامشورو سمیت دیگر شہروں سے منتخب شدہ اراکین نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں خصوصی خطاب انجنئیر سید حسین موسوی نے کیا، جبکہ موضوعاتی دروس عالم دین علامہ محمد باقر نجفی، علامہ سجاد حسین آہیر، مولانا اشفاق علی عترتی نے دیئے۔ ورکشاپ سے اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 821642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش