0
Saturday 12 Oct 2019 14:06

آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بچوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بچوں کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے کے ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بچوں سمیت 13 مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ کراچی احتساب عدالت میں آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے تفیشی افسر سے استفسار کیا کہ ریفرنس میں مفرور ملزمان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟۔ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ مفرور ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے ریفرنس میں تمام مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔ عدالت نے آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے خلاف ریفرنس کی سماعت میں ان کی اہلیہ ناہید درانی، بیٹا آغا شہباز درانی اور 4 بیٹیوں سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ علاوہ ازیں عدالت نے تفتیشی افسر کو مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ جمع کرانے ہدایت کردی۔ بعد ازاں عدالتی کارروائی 22 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اسلام آباد میں دھرنے سے متعلق کہا کہ میں جیل میں ہوں مجھے مولانا کے دھرنے کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے، سنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد جا رہے ہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں ان جیالوں کو عدالت کے گیٹ روکنے سے متعلق آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ گاؤں سے راتوں کو بسوں میں سفر کرکے مجھ سے ملنے آتے ہیں ان کو اندر نہیں چھوڑا جاتا یہ جیالوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔
خبر کا کوڈ : 821646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش