QR CodeQR Code

سندھ پولیس بھی نیب کے ریڈار پر آگئی، تحقیقات کا فیصلہ

12 Oct 2019 15:48

نیب کی جانب سے سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جیز سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف مختلف شکایات پر انکوئری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیب حکام نے سندھ پولیس کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا، نیب نے آئی جی سندھ سے 96 پولیس افسران کی تفصیلات مانگ لیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جیز سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف مختلف شکایات پر انکوئری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب نے آئی جی سندھ کو ایک خط تحریر کرتے ہوئے 96 پولیس افسران کی تفصیلات مانگ لیں اور تمام متعلقہ افسران کو کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت سے متعلق بھی کہا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے شہید پولیس آفیشلز کو دی جانے والی رقم کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اب تک کتنے افسران اور اہلکاروں کو شہید قرار دیا گیا، تفصیلات فراہم کی جائیں، شہیدوں کا میڈیکل ریکارڈ، ہئیر شپ سرٹیفکیٹ اور معاوضے کی تفصیلات فراہم کی جائیں، جبکہ پولیس اضلاع کو چیک کی صورت میں کتنی رقم دی جاتی ہے، اس کی بھی تفصیلات دی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 821662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821662/سندھ-پولیس-بھی-نیب-کے-ریڈار-پر-ا-گئی-تحقیقات-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org