QR CodeQR Code

لوئر دیر سے پہلی خاتون فائٹر پائلٹ منتخب

12 Oct 2019 17:03

کائنات جنید کا تعلق لوئر دیر کے علاقے بلامبٹ سے ہے۔ کائنات جنید کا کہنا ہے کہ وہ شہید خاتون پائلٹ مریم مختار سے بہت متاثر ہیں اور انہیں اپنا رول ماڈل سمجھتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئر فورس کی تاریخ میں پہلی بار لوئر دیر سے خاتون فائٹر پائلٹ منتخب ہوئی ہیں۔ پاک فضائیہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر سے تعلق رکھنے والی کائنات جیند کو بچپن سے ہی پاک فضائیہ میں شامل ہونے کا شوق تھا۔ کائنات کے والد بھی ایئر فورس کے ریٹائرڈ پائلٹ ہیں۔ کائنات جنید کا تعلق لوئر دیر کے علاقے بلامبٹ سے ہے۔ کائنات جنید کا کہنا ہے کہ وہ شہید خاتون پائلٹ مریم مختار سے بہت متاثر ہیں اور انہیں اپنا رول ماڈل سمجھتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 821668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821668/لوئر-دیر-سے-پہلی-خاتون-فائٹر-پائلٹ-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org