QR CodeQR Code

گلگت پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی اسلحہ سمگلر گرفتار

12 Oct 2019 19:20

ڈی ایس پی ظہور احمد نے جوٹیال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی سمگلر کا تعلق بشام سے ہے، سمگلر محمد ارشاد کو مخبر کی اطلاع پر جوٹیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی اسلحہ سمگلر کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈی ایس پی ظہور احمد نے جوٹیال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی سمگلر کا تعلق بشام سے ہے، سمگلر محمد ارشاد کو مخبر کی اطلاع پر جوٹیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے دو عدد ایس ایم جیز، جدید ایم پی فائیو چار عدد، گیارہ میگزین قبضے میں لے کر 13B AO کے تحت کارروائی کی گئی اور تھانے منتقل کر کے تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 821701

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821701/گلگت-پولیس-کی-کارروائی-بین-الصوبائی-اسلحہ-سمگلر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org