0
Saturday 12 Oct 2019 21:18

سلیکٹڈ، نااہل اور نالائق وزیراعظم اڈیالہ جیل میں بند ہے، مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ، نااہل اور نالائق وزیراعظم اڈیالہ جیل میں بند ہے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جوش میں آکر اپنے ہی لیڈر کو بہت کچھ کہہ دیا۔ مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں، گفتگو کے دوران جو الفاظ وہ عمران خان کیلئے استعمال کرنا چاہتی تھیں، جملہ بندی کی غلطی کے باعث وہی الفاظ اپنے قائد میاں نواز شریف کے خلاف استعمال کر گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلکٹڈ نااہل وزیراعظم اڈیالہ جیل میں بند ہے۔ انہوں نے نواز شریف کو چھوٹی ذہنیت کا شخص اور نالائق بھی قرار دیا اور جب غلطی کا احساس ہوا تو وہ اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر خاموش ہو گئیں۔ مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کے ساتھ نواز لیگ کی رہنما سائرہ افضل تارڑ و دیگر بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ نواز کی رہنما عظمیٰ بخاری نے احتجاج کے دوران ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لگادیا تھا۔ بعد ازاں احساس ہونے پر نعرہ روک دیا اور قریب کھڑی ساتھی اراکین ان کی طرف دیکھ کر مسکرا دیں۔ مظاہرے میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف بھی شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 821716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش