0
Saturday 12 Oct 2019 21:45

پاک فوج ملک کا وزیراعظم تبدیل کر سکتی ہے، رپورٹ

پاک فوج معیشت کے معاملے پر عمران خان سے ناخوش ہے
پاک فوج ملک کا وزیراعظم تبدیل کر سکتی ہے، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی جریدے کی رپورٹ میں پیشن گوئی کی گئی کہ پاک فوج موجودہ وزیراعظم کو تبدیل کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاک فوج معیشت کے معاملے پر موجودہ وزیراعظم عمران خان سے ناخوش ہے، ہو سکتا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم کو تبدیل کر دیں۔ رپورٹ میں ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملک کی کاروباری شخصیات کی ملاقات کوئی بڑا سرپرائز نہیں تھی البتہ یہ اس بات کی جانب اشارہ ضرور تھا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کو جس طرح سنبھالنے کی کوشش کی ہے پاک فوج اس سے ناخوش ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کاروباری شخصیات سے خفیہ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاک فوج اس وقت ملک بھر میں تیل، چینی، سیمنٹ اور ایوی ایشن سمیت دیگر شعبوں میں کاروبار کو فروغ دینے کی خواہشمند ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے بھی پاکستان کے حوالے سے اس قسم کی خبر نشر کی تھی جس کے بعد بھارتی میڈیا کی رپورٹ کو پاکستان کے خلاف ایک اور پراپیگنڈہ قرار دے کر اسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں عمران خان کی حکومت اب ختم ہونے والی ہے۔ آزادی مارچ حکومت کا اعلان ایک اپوزیشن پارٹی کی جانب سے کیا گیا تھا، جس میں اب دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی شامل ہو رہی ہیں۔ بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں عمران خان کو کٹھ پُتلی وزیراعظم بھی کہا گیا اور بتایا گیا کہ حال ہی میں پاکستان کے آرمی چیف نے تین مختلف جگہوں پر پاکستان کی کاروباری شخصیات سے ملاقات کی، جس میں کاروباری شخصیات نے پاکستان کی معیشت پر اپنے بڑھتے ہوئے تحفظات سے متعلق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 821732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش