QR CodeQR Code

عالم اسلام کی موجودہ صورتحال اتحاد امت کی متقاضی ہے، طاہر اشرفی

12 Oct 2019 22:18

چیئرمین پی یو سی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک عرصے سے کوشاں ہیں کہ مسلم ممالک باہمی تنازعات کو مل بیٹھ کر حل کریں، گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے ایک ملاقات میں اس خواہش کا اظہار بھی کیا تھا کہ وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال میں بہتری کیلئے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کی موجودہ صورتحال اتحاد امت کی متقاضی ہے، ایران عرب ممالک کے اختلافات، ترک فوجوں کی شام میں مداخلت اور اس پر عرب ممالک کے تحفظات اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ امت مسلمہ بیٹھ کر اپنے مسائل کو حل کرے۔ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک عرصے سے کوشاں ہیں کہ مسلم ممالک باہمی تنازعات کو مل بیٹھ کر حل کریں، گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے ایک ملاقات میں اس خواہش کا اظہار بھی کیا تھا کہ وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال میں بہتری کیلئے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں انہوں نے دونوں ملکوں کی قیادت سے بھی رابطہ کیا اور اب وہ ایران اور سعودی عرب بھی جا رہے ہیں، یہ ایک مستحسن قدم ہے کہ ہم معاملات کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ مملکت سعودی عرب مسلمانوں کے مقدسات کا مرکز ہے، سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اور ایران ہمارا پڑوسی ہے، اس وقت پاکستان کے وزیر اعظم، آرمی چیف اور قومی سلامتی کے ادارے یہ چاہتے ہیں کہ جس طرح دہشتگردی اور انتہا پسندی کے جس عفریت کی وجہ سے پاکستان اور مسلم دنیا پر الزام لگائے جاتے ہیں ان سے بھی نمٹا جائے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی جس جرات مندانہ انداز میں ان مسائل پر کھل کر بات کی وہ قابل ستائش ہیں، اسی طرح کی مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 821735

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821735/عالم-اسلام-کی-موجودہ-صورتحال-اتحاد-امت-متقاضی-ہے-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org