QR CodeQR Code

ترک فوج نے غلطی سے امریکی چوکی کو نشانہ بنا ڈالا

12 Oct 2019 22:36

امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ترک فوج نے کہا ہے کہ امريکی چوکی ان کا ہدف نہيں تھا، بلکہ گولہ باری امریکی چوکی کے قریب کرد جنگجوؤں کے ايک عسکری ہدف پر کی گئی تھی، جہاں سے گزشتہ روز کرد جنگجوؤں نے ترک پولیس اسٹیشن پر میزائل داغے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی شام میں کردوں کیخلاف آپریشن میں پیش قدمی کے دوران ترک فوج نے غلطی سے امریکی چوکی کو نشانہ بنا ڈالا۔ شام میں تعینات امریکی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ترک فوج کی گولہ باری کی زد میں امریکی فوج کی ایک چوکی بھی آگئی تاہم گولہ باری کے نتیجے میں امریکی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پینٹاگون کے مطابق اس واقعے پر ترک فوج کو متنبہ بھی کیا گیا ہے۔ چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف آرمی جنرل اے میلی نے کہا ہے کہ امریکی فوج  کی اپنے ترک ہم منصبوں کے ساتھ شمالی شام میں جاری آپریشن امنِ بہار میں بھرپور ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور ترک فوج  شام میں امریکی فوج کے مقامات  کے بارے میں پوری طرح باخبر ہے۔ دوسری جانب ترک افواج نے امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ شام میں کارروائی کے دوران امريکی چوکی ان کا ہدف نہيں تھا، بلکہ گولہ باری امریکی چوکی کے قریب کرد جنگجوؤں کے ايک عسکری ہدف پر کی گئی تھی، جہاں سے گزشتہ روز کرد جنگجوؤں نے ترک پولیس اسٹیشن پر میزائل داغے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 821737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821737/ترک-فوج-نے-غلطی-سے-امریکی-چوکی-کو-نشانہ-بنا-ڈالا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org