0
Sunday 13 Oct 2019 00:41

یہ پہلی حکومت ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے اور چلتی رہے گی، فردوس عاشق اعوان

یہ پہلی حکومت ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے اور چلتی رہے گی، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہاہے کہ یہ پہلی حکومت ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے اور چلتی رہے گی۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر یہ لوگ حکومت سے باہر ہوں تو ان کو یہ نظام اور حکومت نہیں چاہئیے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی معاشی پالیسی کو بین الاقوامی سطح پر مانا جا رہا ہے، آج ایک پروگریسو پاکستان کا چہرہ دنیا دیکھ رہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی طرف رجحان بڑھ ہے، مختلف گروپ پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی بزنس ہٹ کے طور پر تسلیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں ناصرف سرمایہ کاری آرہی ہے، بلکہ ملازمتیں بھی آ رہی ہیں، اب چیزیں درست سمت میں رواں دواں ہیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی طرف سے پریس کانفرنس ہوئی ہے، جس میں یہ بیانیہ سامنے آیا ہے کہ نون لیگ موروثی سوچ رکھتی ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اگر ان میں دم ہوتا تو معصوم سپارہ پڑھنے والوں کو ایندھن نہ بنانا پڑتا، اب یہ چٹھی آئی ہے والا کھیل کھیل رہے ہیں، یہ دونوں ہاکی والا کھیل کھیل رہے ہیں، ان دونوں بھائیوں کا انداز مختلف ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اب ان کی بات خط و کتابت پر آ چکی ہے، یہ پہلی حکومت ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے اور چلتی رہے گی، اگر یہ لوگ حکومت سے باہر ہوں تو ان کو یہ نظام اور حکومت نہیں چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ اس گٹھ جوڑ کی نفی ہونی چاہئے، یہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے، کیونکہ ان کے سامنے گول کیپر کا جذبہ چٹان جیسا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 821746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش