QR CodeQR Code

پشاور تا ڈی آئی خان موٹر وے منصوبہ شروع کرنیکی منظوری

13 Oct 2019 11:55

وزیراعلٰی نے موٹروے منصوبے کی منظوری وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان کی سفارش پر دی ہے، وزیر صحت کے مطابق اس منصوبے سے لکی مروت اور قبائلی اضلاع میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا تو اس راستے سے خیبر پختونخوا کے عوام بھی مستفید ہونگے اور یہاں ایک معاشی انقلاب بپا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور تا ڈیرہ اسمعیل خان موٹر وے منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دیدی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعلٰی نے موٹروے منصوبے کی منظوری وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان کی سفارش پر دی ہے اور 320 کلومیٹر طویل اس منصوبے پر لگ بھگ 230 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ وزیر صحت کے مطابق اس منصوبے سے لکی مروت اور قبائلی اضلاع میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا تو اس راستے سے خیبر پختونخوا کے عوام بھی مستفید ہوں گے اور یہاں ایک معاشی انقلاب بپا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ لکی مروت کی بیوٹیفیکیشن کیلئے صوبائی حکومت نے 70 کروڑ روپے جاری کئے ہیں اور اس رقم سے فلاح و بہبود کے کاموں کے ساتھ ساتھ سڑکوں، گلیوں کی تعمیر اور پانی کے مسائل پر کام کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ محکمہ صحت کے بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ منصوبہ کب شروع کیا جائے گا اور کتنے عرصے میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 821766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821766/پشاور-ڈی-آئی-خان-موٹر-وے-منصوبہ-شروع-کرنیکی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org