0
Sunday 13 Oct 2019 12:05

پشاور میں نئی سٹرکیں پھر کھنڈرات میں تبدیل

پشاور میں نئی سٹرکیں پھر کھنڈرات میں تبدیل
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی سڑکوں کو مختلف محکموں کی جانب سے آئے روز کھدائی کر کے انہیں کھنڈرات میں تبدیل کرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ جی ٹی روڈ، سروس روڈ اور ورسک روڈ کے بعد شہر کے پوش علاقہ گلبہار نمبر چار اور عشرت سینما چوک سے آفریدی گڑھی تک ڈبلیو ایس ایس پی اور پی ٹی سی ایل ڈیپارٹمنٹ اپنے پائپ لائنوں اور تاروں کو بچھانے کیلئے روڈ کی کھدائی کر کے انہیں دوبارہ ٹھیک کرنے کی بجائے اسی طرح چھوڑ کر رفو چکر ہو جاتے ہیں، جسکی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں گردوغبار کی وجہ سے علاقہ مکین سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ گلبہار نمبر چار کے علاقہ مکینوں کے مطابق انہوں نے مذکورہ محکموں کو کھدائی کرنے سے قبل اس بات کا پابند بنایا تھا کہ وہ سڑک کو دوبارہ اپنی پرانی حالت میں ٹھیک کریں گے، لیکن کھدائی کرکے اپناکام کرنے کے بعد ٹھکییدار غائب ہوگئے۔ انہوں نے وزیراعلٰی محمود خان، صوبائی وزیر بلدیات شہرام ترکئی اور دیگر متعلقہ اعلٰی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلبہار نمبر چار روڈ پر ہونے والی کھدائی کو بند کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں، بصورت دیگر راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 821769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش