0
Sunday 13 Oct 2019 17:35

پاراچنار، خیواص میں یوم بی بی سکینہ کا انعقاد، ہزاروں عزادار شریک

پاراچنار، خیواص میں یوم بی بی سکینہ کا انعقاد، ہزاروں عزادار شریک
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی پاراچنار کے شمالی پہاڑی سلسلہ کوہ سفید کے وسط میں واقع خیواص میں آج 13 صفر کو امام حسین علیہ السلام کی چھوٹی صاحبزادی بی بی سکینہ سلام اللہ علیھا کی شہادت اور شہدائے خیواص کی یاد منائی گئی۔ اس موقع پر کرم بھر کے دور دراز علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں سوگواروں نے شرکت کی۔ مجلس سے مولانا محمد اللہ اور مولانا الطاف حسین ابراہیمی نے خطاب کیا۔ مولانا محمد اللہ نے خیواص کے مسائل کے حوالے سے انتظامیہ کو ہدف تنقید بنایا، اور کہا کہ منگلوں کو جو سہولیات دی جاتی ہیں، اہلیان خیواص کو انکا عشر عشیر بھی نہیں دیا گیا۔ مولانا الطاف حسین ابراہیمی نے فضائل اہلبیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اہلبیت علیہم السلام ہر دور میں، ہر مکتبہ فکر کیلئے نجات کی کشتی ثابت ہوئے۔ 

مجلس کے بعد شبہیہ گہوارہ برآمد ہوا، اور عزاداروں نے سینہ زنی کی۔ خیال رہے کہ گاؤں خیواص 2010ء میں طالبان کے ہاتھوں مکمل طور پر ملیامیٹ ہوگیا تھا اور یہاں نصب علم بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے مگر اس علم کو تین چار سال بعد دو عدد دنبوں کے ساتھ اس وقت واپس کیا گیا، جب اس گھر کو کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ عزاداروں نے اس خاص علم کی خصوصی زیارت کی اور آخر میں نیاز حسین کے ساتھ پروگرام ختم ہوا۔ 
خبر کا کوڈ : 821831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش