0
Sunday 13 Oct 2019 18:12

پشاور ایئرپورٹ پر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

پشاور ایئرپورٹ پر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا
اسلام ٹائمز۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی نجی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ طیارہ شارجہ کیلئے اڑان بھرنے لگا تو عملے کی نشاندہی پر اس میں سوار تمام افراد کو اُتار لیا گیا۔ انجینئرز نے طیارے کا معائنہ کیا اور پرواز کو دو گھنٹے کی چیکنگ کے بعد تاخیر سے شارجہ روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی۔ ایئرپورٹ پر پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے واقعات میں اضافے سے انتظامیہ پریشان ہو گئی۔ بار بار بتانے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ ایئرپورٹ کے احاطے میں قصاب کی دکانوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔
خبر کا کوڈ : 821836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب