QR CodeQR Code

پشاور ایئرپورٹ پر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

13 Oct 2019 18:12

ایئر پورٹ پر پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے واقعات میں اضافے سے انتظامیہ پریشان ہوگئی۔ بار بار بتانے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ ایئر پورٹ کے احاطے میں قصاب کی دکانوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔


اسلام ٹائمز۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی نجی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ طیارہ شارجہ کیلئے اڑان بھرنے لگا تو عملے کی نشاندہی پر اس میں سوار تمام افراد کو اُتار لیا گیا۔ انجینئرز نے طیارے کا معائنہ کیا اور پرواز کو دو گھنٹے کی چیکنگ کے بعد تاخیر سے شارجہ روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی۔ ایئرپورٹ پر پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے واقعات میں اضافے سے انتظامیہ پریشان ہو گئی۔ بار بار بتانے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ ایئرپورٹ کے احاطے میں قصاب کی دکانوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔


خبر کا کوڈ: 821836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821836/پشاور-ایئرپورٹ-پر-طیارے-سے-پرندہ-ٹکرا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org