QR CodeQR Code

پاراچنار، گیس سلنڈر دھماکہ ماں جاں بحق، جواں سال بیٹی شدید زخمی

13 Oct 2019 19:43

دھماکے کے نتیجے میں زوجہ کمال حسین اور اس کی جواں سال بیٹی شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں پشاور ریفر کردیا گیا، تاہم زوجہ کمال حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ آج علی الصبح پاراچنار شہر میں ماں بیٹی صبح کا ناشتہ تیار کررہی تھیں کہ اس دوران سلنڈر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں زوجہ کمال حسین اور اس کی جواں سال بیٹی شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں پشاور ریفر کردیا گیا، تاہم زوجہ کمال حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی، جبکہ ان کی بیٹی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ دھماکے کے نتیجے میں گھر کے کچن اور ملحقہ کمروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ قریبی ہمسایہ کے گھر کی ایک دیوار بھی گر گئی ہے، جبکہ گھر میں موجود سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 821839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821839/پاراچنار-گیس-سلنڈر-دھماکہ-ماں-جاں-بحق-جواں-سال-بیٹی-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org