0
Sunday 13 Oct 2019 20:12

رہبر معظم سید علی خامنہ ای سے عمران خان کی وفد کے ہمراہ ملاقات

رہبر معظم سید علی خامنہ ای سے عمران خان کی وفد کے ہمراہ ملاقات
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کی۔ آج سہ پہر کو حسینیہ امام خمینی (رہ ) تہران میں ملاقات میں صدر حسن روحانی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے  آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات میں کشمیریوں کی حق خودارادیت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم امہ کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، مسلم امہ میں اتحاد اور یکجہتی کا پیغام عام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کیساتھ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان منگل کو سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے، جہاں ان کی ملاقات سعودی ولی عہد سے متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے سعودی عرب کے حالیہ دورے میں ولی عہد محمد بن سلمان نے ان سے ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو کہا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 821842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش