0
Sunday 13 Oct 2019 21:06

مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں انکے ساتھ ہیں اور بھرپور حصہ لیں گے، شاہ محمد شاہ

مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں انکے ساتھ ہیں اور بھرپور حصہ لیں گے، شاہ محمد شاہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان مکمل طور پر معاشی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں انکے ساتھ ہیں اور بھرپور حصہ لیں گے، پاکستان سیاسی مشکلات کی دلدل میں پھنس چکا ہے، ہر مرحلے پر اپنے پروگرام سے آگاہ کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار نے مسلم لیگ ہاؤس کارساز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں مسلم لیگ ہاؤس میں سندھ کی مجلس عاملہ کا اجلاس صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی اور مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر صفدر تالپور نے نون لیگ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ بعدازاں صحافیوں سے گفتگو میں نون لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ پاکستان مکمل طور پر معاشی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، ایک طرف ملک میں سلیکٹڈ حکومت لائی گئی ہے،۔ دوسری جانب ملک کو ڈینگی جیسے موذی مرض کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن صحیح کہتے ہیں کہ ڈینگی سے بھی لڑائی ہے اور ڈینگے کا بھی سامنا ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ملک میں سویلین مارشل لاء ہے، اس میں بھی دو رائے نہیں کہ پاکستان سیاسی مشکلات کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں انکے ساتھ ہیں، ہر مرحلے پر اپنے پروگرام سے آگاہ کرتے رہیں گے، مسلم لیگ نون سندھ میں آزادی مارچ کا بھرپور حصہ ہوگی۔ شاہ محمد شاہ نے کہا کہ غنڈہ ٹولہ کسی صورت میاں نواز شریف کو نہیں چھوڑنا چاہتا ہے، میرے قائد کا آج بھی یہی کہنا ہے کہ میرا سر ان جابروں کے آگے نہیں جھکے گا، ہمارے بے گناہ قائدین پر کیسز بنائے گئے لیکن ہم نہ جھکیں گے نہ بکیں گے، 27 کو ہمارا کاروان کراچی سے چلے گا اور سکھر پہنچے گا۔
خبر کا کوڈ : 821850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش