0
Sunday 13 Oct 2019 21:09

تبدیلی کے نام پر بنائے جانے والی حکومت نے تباہی مچا دی ہے، انیس قائم خانی

تبدیلی کے نام پر بنائے جانے والی حکومت نے تباہی مچا دی ہے، انیس قائم خانی
اسلام ٹائمز۔  پاکستان سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر بنائے جانے والی حکومت نے تباہی مچا دی ہے، تحریک انصاف کی حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے مکمل ناکام ہوچکی ہے، خالی تقریروں کی بجائے حکومت کو کشمیریوں کی عملی مدد کرنی چاہیئے اور پاکستان سرزمین پارٹی کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرے پر کوئی سیاست نہیں ہو رہی، اس کی ذمہ دار پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہیں، تحریک انصاف اپنی چودہ این اے کی، چوبیس صوبائی سیٹوں اور گورنر کے ساتھ کراچی کو صاف کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے مارچ میں پاکستان سرزمین پارٹی بالکل شامل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے نافذ کئے جانے والے ٹیکسز کے خلاف انجمن تاجران کی ہڑتال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے بارے میں مصطفیٰ کمال کا مؤقف آج سچ ثابت ہوا۔
خبر کا کوڈ : 821851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش