0
Sunday 13 Oct 2019 21:29

قوم سلیکٹڈ حکومت سے نجات کا فیصلہ کرچکی، وزیروں اور مشیروں میں عوام کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں، نفیسہ شاہ

قوم سلیکٹڈ حکومت سے نجات کا فیصلہ کرچکی، وزیروں اور مشیروں میں عوام کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں، نفیسہ شاہ
اسلام ٹائمز۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرنیز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ قوم سلیکٹڈ حکومت سے نجات کا فیصلہ کرچکی ہے، وزیروں اور مشیروں میں عوام کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں، سیاسی خانہ بدوشوں کے پاس عوام کی بھلائی کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں جو ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی یہی شاندار تاریخ رہی ہے کہ وہ اقتدار میں آکر نوجوانوں کو روزگار دیتی ہے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر قوم اور ملک کی خدمت کریں۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے بینظیر انکم پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کی باوقار انداز میں مدد کی تاکہ ان کی تنگ دستی اور احساس محرومی ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارٹی عوام کے ووٹوں اور دعاؤں سے اقتدار میں آتی ہے جس کی وجہ سے برکت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت میں سیاسی خانہ بدوش شامل ہیں جن کی کوئی منزل نہیں اس لئے وہ عوام کی خدمت نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 821854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش