0
Sunday 13 Oct 2019 21:32

بلاول بھٹو زرداری کو اپنے حلقے میں جانے سے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں روکتا، مصطفیٰ نواز کھوکھر

بلاول بھٹو زرداری کو اپنے حلقے میں جانے سے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں روکتا، مصطفیٰ نواز کھوکھر
اسلام ٹائمز۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنے حلقے میں جانے سے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں روکتا۔ ایک بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ ایک منتخب رکن قومی اسمبلی کو اپنے حلقے میں جانے پر کیسے نوٹس بھیجا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس طرح کی پابندیوں سے اپنی متنازعہ ساکھ بحال نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ الیکشن کمیشن نے تو خود 2018ء کے دھاندلی زدہ انتخابات کا جواب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر ہو سکتی ہے مگر ایم این اے اپنے حلقے میں نہیں جاسکتا، کیا کھلا تضاد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کچھ بھی کرلے اس کی حثیت  متنازعہ ہی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 821857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے