QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرداری کو اپنے حلقے میں جانے سے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں روکتا، مصطفیٰ نواز کھوکھر

13 Oct 2019 21:32

ایک بیان میں ترجمان چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک منتخب رکن قومی اسمبلی کو اپنے حلقے میں جانے پر کیسے نوٹس بھیجا جا سکتا ہے، الیکشن کمیشن اس طرح کی پابندیوں سے اپنی متنازعہ ساکھ بحال نہیں کرسکتا، متنازعہ الیکشن کمیشن نے تو خود 2018ء کے دھاندلی زدہ انتخابات کا جواب دینا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنے حلقے میں جانے سے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں روکتا۔ ایک بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ ایک منتخب رکن قومی اسمبلی کو اپنے حلقے میں جانے پر کیسے نوٹس بھیجا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس طرح کی پابندیوں سے اپنی متنازعہ ساکھ بحال نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ الیکشن کمیشن نے تو خود 2018ء کے دھاندلی زدہ انتخابات کا جواب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر ہو سکتی ہے مگر ایم این اے اپنے حلقے میں نہیں جاسکتا، کیا کھلا تضاد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کچھ بھی کرلے اس کی حثیت  متنازعہ ہی رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 821857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821857/بلاول-بھٹو-زرداری-کو-اپنے-حلقے-میں-جانے-سے-کوئی-قانون-اور-ضابطہ-نہیں-روکتا-مصطفی-نواز-کھوکھر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org