QR CodeQR Code

کچھ لوگ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں

ہمیں چھیڑا گیا تو آپ گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہینگے، مولانا فضل الرحمٰن

تبدیلی والوں نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے 20 لاکھ بیروزگار کر دیئے

13 Oct 2019 22:31

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ 27 اکتوبر کو دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے، ہم بھی 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرینگے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بعد قافلے پھر اسلام آباد روانہ ہونگے، انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں اتنا بے توقیر وزیراعظم نہیں دیکھا، آج ہمارا جعلی وزیراعظم جس ملک جاتا ہے کوئی استقبال کرنے نہیں آتا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں اور اگر ہمیں چھیڑا گیا تو پھر وہ گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ پشاور میں جے یو آئی کے کنونشن سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کا ساتھ دیا ہے اور آج بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک کے تمام ادارے اگر آئین کی پاسداری کریں گے تو پھر کوئی جھگڑا نہیں ہوگا، ہمارے مینڈیٹ پر جو ڈاکہ ڈالے گا، اس کے خلاف جدوجہد کریں گے۔ کچھ لوگ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، ہم پرامن لوگ ہیں، ہمیں نہ چھیڑا جائے، اگر ہمیں چھیڑا گیا تو پھر آپ گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آج ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے، تبدیلی والوں نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن 20 لاکھ بے روزگار کر دیئے۔ یہ پہلے مرغیاں پھر بھینسیں اور اب لنگر خانے سے ملک کی معیشت ٹھیک کر رہے ہیں۔ ہمیں اپنے ملک اور ملک کی معیشت کو بچانا ہے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ 27 اکتوبر کو دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔ ہم بھی 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بعد قافلے پھر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں اتنا بے توقیر وزیراعظم نہیں دیکھا، آج ہمارا جعلی وزیراعظم جس ملک جاتا ہے، کوئی استقبال کرنے نہیں آتا۔


خبر کا کوڈ: 821865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821865/ہمیں-چھیڑا-گیا-ا-پ-گھروں-میں-بھی-محفوظ-نہیں-رہینگے-مولانا-فضل-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org