QR CodeQR Code

پشاور،شعبہ بازار میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی

1 Jul 2011 00:19

اسلام ٹائمز:پشاور کے مصروف شعبہ بازار میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا کار میں سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔


پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے شعبہ بازار میں گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو لیڈری ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔


خبر کا کوڈ: 82187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/82187/پشاور-شعبہ-بازار-میں-دھماکہ-2-افراد-جاں-بحق-13-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org