QR CodeQR Code

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

14 Oct 2019 08:44

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی گہرائی 157 کلومیٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان کا علاقہ تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


اسلام ٹائمز۔ آج صبح راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔اس کے علاوہ نوشہرہ، چترال، سوات، ہری پور، بنوں، مری، دیربالا، شمالی اورجنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی گہرائی 157 کلومیٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان کا علاقہ تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
 


خبر کا کوڈ: 821872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821872/اسلام-ا-باد-سمیت-مختلف-شہروں-میں-زلزلے-کے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org