QR CodeQR Code

کوئٹہ، تیز رفتار گاڑی نے خاتون اور بچی کو کچل دیا

14 Oct 2019 09:10

واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے جس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش کی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تاحال متوفیوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ایئرپورٹ ناصر پھاٹک کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران خاتون اور بچی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے دو افراد کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے جس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش کی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تاحال متوفیوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 821878

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821878/کوئٹہ-تیز-رفتار-گاڑی-نے-خاتون-اور-بچی-کو-کچل-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org