QR CodeQR Code

حکومت کا مقصد ججز کو تابعدار بنانا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسٰی

14 Oct 2019 09:24

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریفرنس کے جواب میں درخواست میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے انہیں ہدف بنایا، جب اس سے کام نہ نکلا تو ان کے اہلِ خانہ کو ہدف بنانے کی حد پر آگئی اور انہیں خطرات سے دوچار کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ جسٹس قاضی فائر عیسٰی نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت عدالت عظمٰی کے جج پر بے نامی جائیدادوں کا الزام عائد کر کے بدنام کرنے لئے صریح جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے، جبکہ ان کے خلاف ریفرنس میں ایسا کوئی الزام بھی موجود نہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریفرنس کے جواب میں درخواست میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے انہیں ہدف بنایا، جب اس سے کام نہ نکلا تو ان کے اہلِ خانہ کو ہدف بنانے کی حد پر آگئی اور انہیں خطرات سے دوچار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد ججز کو تابعدار بنانا ہے، جس پر عمل نہ کرنے والے ججز اور ان کے اہلِخانہ کی نگرانی شروع کردی گئی،غیر قانونی ذرائع سے ان کے اہلِخانہ کی معلومات حاصل کر کے انہیں بدنام اور ہدف بنا کر خطرے میں ڈال دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دھوکہ دہی، فریب اور غلبے ذریعے حکومتی ٹیم عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے اوپر اپنی خود مختار اہلیہ اور بچوں کے اثاثے اور منی ٹریل دینے کی کوئی ذمہ داری نہیں، کیوںکہ پاکستانی قانون کے مطابق صرف رشتے کے سبب خاندان کے مختلف اراکین کی شناخت نہیں مانگتا۔
 


خبر کا کوڈ: 821882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821882/حکومت-کا-مقصد-ججز-کو-تابعدار-بنانا-ہے-جسٹس-قاضی-فائز-عیس-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org