0
Monday 14 Oct 2019 13:24

نیب اور بے نامی ٹرانزیکشن قوانین میں ترامیم کا فیصلہ

نیب اور بے نامی ٹرانزیکشن قوانین میں ترامیم کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے نیب اور بے نامی ٹرانزیکشن سے متعلق قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں کابینہ اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے لیے پیش کیا گیا، ترمیم کے تحت 5 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث ملزم کو جیل میں سی کلاس دی جائے گی، ملزم کو انکوائری، انویسٹی گیشن یا ٹرائل کے دوران بھی سی کلاس جیل میں رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت کا بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017ء میں بھی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ کے سیکشن 2 میں شق نمبر 31 کا اضافہ کیا جائے گا، بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ میں نئی شق کے اضافے کے ذریعے “وسل بلور” کی تعریف شامل کی گئی ہے۔ کوئی بھی شخص کسی بھی اینٹی کرپشن قانون کے تحت بے نامی اثاثوں کی نشاندہی کر سکے گا، “وسل بلور” نیب، ایف آئی اے، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ اور کسی بھی قانون کے تحت شکایت کر سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 821920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب