0
Monday 14 Oct 2019 13:49
ہم نہیں چاہتے کہ خطے میں مزید خون خرابہ ہو

ترک صدر کے سامنے شام کا مسئلہ رکھیں گے، شاہ محمود قریشی

بھارت آج بھی پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہے
ترک صدر کے سامنے شام کا مسئلہ رکھیں گے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اب بھی کئی ممالک سے رابطےکی کوشش کر رہا ہے تاکہ پاکستان کو بلیک لسٹ قرار دیا جائے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں خطے میں جنگ چاہتی ہیں لیکن خطہ جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا، جنگ ہوئی تو اثرات عالمی معیشت پر پڑیں گے اور ہم نہیں چاہتے کہ خطے میں مزید خون خرابہ ہو اس لیے وزیراعظم نے دونوں ممالک سے خود رابطے کا فیصلہ کیا جب کہ ایرانی صدر سے بہت اچھی اور مثبت گفتگو ہوئی، وزیر اعظم کل سعودی عرب جائیں گے تاکہ ان کی قیادت سے ملاقات ہو گی، اگر دو برادر ملکوں میں غلط فہمی ہے تو دور کی جائے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری حکومت واحد حکومت ہے، جس نے منی لانڈرنگ سے متعلق ٹھوس کام کیا، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان اپنا موقف پیش کرے گا، حماد اظہر ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جب کہ بھارت آج بھی بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کے لیے کئی ممالک سے رابطے کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ شاہ محمد قریشی کا کہنا تھا کہ ترکی پاکستان کا بہت اہم دوست ہے اور ترقی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، ترک صدر وفد کے ہمراہ پاکستان آ رہے ہیں، ان کے سامنے شام کا مسئلہ رکھیں گے جب کہ برطانوی شاہی جوڑا بھی پاکستان آ رہا ہے، برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ خیرسگالی کیلئے ہے، دنیا سمجھتی ہے پاکستان میں حالات معمول پر آ رہے ہیں، دورے سے ہمارے دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 821923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش