0
Monday 14 Oct 2019 14:15
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کا ایک اور فیصلہ

زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس کے تمام ملزمان باعزت بری

زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس کے تمام ملزمان باعزت بری
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس میں تمام گرفتار ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا ہے۔ کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس کی سماعت کی، فریقین کے دلائل سنننے کے بعد عدالت نے تمام گرفتار ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر باعزت بری کر دیا۔ کیس میں حربیار مری سمیت 33 ملزموں پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جب کہ ناصر مری نامی ایک ملزم 2015ء میں دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔ واضح رہے کہ 2013ء میں زیارت میں شر پسندوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیام گاہ ’زیارت ریزیڈنسی‘ میں گھس کر وہاں مختلف حصوں میں بم نصب کر کے اسے تباہ کرنے کی کوشش کی، دھماکوں کے نتیجے میں عمارت میں آگ لگ گئی جب کہ شرپسندوں نے ’ریزیڈنسی‘ میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو بھی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ اس کے علاوہ حملہ آوروں نے ریزیڈنسی پر راکٹ بھی فائر کیے۔ واقعے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل داؤد بادینی جیسے دہشتگردوں کو بھی عدالت سے رہائی کا پروانہ مل چکا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 821926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش