0
Monday 14 Oct 2019 14:58

موجودہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، غلام مرتضیٰ بلوچ

موجودہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، غلام مرتضیٰ بلوچ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر برائے انسانی بستی غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو اس دن جمہوریت کے لئے شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور نااہل نیازی حکومت کی مہنگائی اور معیشت کو تباہ کرنے کے خلاف ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے جیالے بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں 18 اکتوبر کے شہداء  کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اور وفاقی حکومت کی معاشی تباہی اور مہنگائی کے خلاف ہونیوالے جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملیر کے پانچ پی ایس سے متعلقہ ایم پی اے اور ایم این اے کی قیادت میں ریلیاں جلسہ گاہ پہنچیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 18 اکتوبر کے دن ضلعی قیادت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کارساز سانحہ میں ملیر کے شہداء  کے گھر جاکر ورثاء  کو پھولوں کے گلدستہ پیش کریں گے۔ صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر شہداء  کو خراج پیش کرنے کے لئے اور نااہل نیازی حکومت کی مہنگائی کے خلاف ملیر سے ہزاروں جیالے جلسے میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے اور غریب عوام کے لئے جینا دوبھر ہو گیا ہے لہذا 18 اکتوبر کو ہر محب وطن جلسے میں شرکت کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 821935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش