0
Monday 14 Oct 2019 15:03

نواز شریف کی تقاریر اور بیانات پر پابندی کے لئے دائر کی جانے والی درخواست خارج

نواز شریف کی تقاریر اور بیانات پر پابندی کے لئے دائر کی جانے والی درخواست خارج
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقاریر اور بیانات پر پابندی عائد کرنے کی درخواست خارج کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیانات اور تقاریر پر پابندی عائد کرنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے نواز شریف کی تقاریر اور بیانات پر پابندی کے لئے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے عدم پیروی پر درخواست خارج کی۔ عدالت نے نواز شریف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر رکھا تھا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنی سزا کاٹ رہے تھے لیکن تین روز قبل 11 اکتوبر کو سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں بھی گرفتار کیا۔ نواز شریف کی چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتاری کے بعد ریمانڈ کے حصول کے لئے فوری طور پر احتساب عدالت پہنچایا گیا جہاں سے ان کا 14 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا تھا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی جس میں ان کا جارحانہ رویہ دیکھنے میں آیا تھا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم دھرنے کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کے فوری بعد اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا کہا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان کی بات کو رد کرنا بالکل غلط تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو خط لکھا ہے سب کچھ لکھ کر بھیجا ہے، احتجاج کرنے کا کہا لیکن ان کی بات کو رد کرنا غلط تھا، نواز شریف کے بیانات میں ایک مرتبہ پھر ان کے جارحانہ انداز کی جھلک کی دکھائی دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 821937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش