QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان کل سعودی عرب جائیں گے

14 Oct 2019 15:13

اپنے ایران کے دورہ کے بعد وزیراعظم عمران خان ریاض دورے کے موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ تہران اور ریاض میں کشیدگی کم کرانے کا مشن، وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ ایران کے بعد کل منگل کو سعودی عرب جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ریاض دورے کے موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا کیونکہ جب تک پاکستان سعودی و امریکی بلاک کا حصہ ہے تب تک یہ محض پیغام رساں کا کام ہی کرسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 821940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821940/وزیراعظم-عمران-خان-کل-سعودی-عرب-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org