0
Monday 14 Oct 2019 16:48

ڈی آئی خان، صوبائی محکمہ داخلہ نے دہشتگردی میں ملوث ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کر دی

ڈی آئی خان، صوبائی محکمہ داخلہ نے دہشتگردی میں ملوث ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ بھر کے 186 خطرناک دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق جن دشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کی گئی ہے وہ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، خودکش دھماکوں، پولیس و سکیورٹی فورسز پر حملوں، اہم تنصیبات کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر سنگین ترین جرائم میں ملوث ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب دشت گردوں میں تعلیم یافتہ اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دشت گرد بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ 186 مطلوب دشت گردوں کی فہرست میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گردوں کو شامل کیا گیا ہے جن کے سر کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ ان دشت گردوں کے خلاف ڈی آئی خان کے مختلف تھانوں میں مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 821964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش