0
Monday 14 Oct 2019 17:07

چترال کی فٹبالرز کا پیغام، شاہی جوڑے کے نام

چترال کی فٹبالرز کا پیغام، شاہی جوڑے کے نام
اسلام ٹائمز۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن 4 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ فٹبال کی شوقین چترال کی لڑکیوں نے برطانوی شاہی جوڑے سے توقعات وابستہ کر لیں۔ پاکستان کے پسماندہ ضلع چترال کی لڑکیاں فٹ بال کھیلنے کے شوق میں 4 گھٹنے پیدل سفر کرتی ہیں اور فٹبال کیلئے یہاں کی لڑکیوں کا جنون ملک بھر میں مانا جاتا ہے۔ شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کی خبر سن کر چترال ویمن اسپورٹس کلب کی لڑکیوں کی خواہش ہے کہ شہزادی کیٹ علاقے میں فٹبال کھیل کے فروغ کیلئے مدد کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم چترال کی پہلی فٹبال ٹیم ہیں اور ایسے علاقے کی رہائشی ہیں جو سطح سمندر سے 10 ہزارفٹ بلندی پر واقع ہے جہاں بہت سے لوگوں کیلئے سانس لینا بھی مشکل ہے مگر ہم یہاں فٹبال کھیل رہے ہیں۔ فٹبال ٹیم میں شامل ایک لڑکی نے کیٹ میڈلٹن کو اپنے ساتھ فٹبال کھیلنے کی دعوت دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ شاہی جوڑے سے درخواست ہے وہ فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے میں ہماری مدد کریں۔
خبر کا کوڈ : 821974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش