0
Monday 14 Oct 2019 17:16

ایف آئی اے سائبر کرائم کی بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنیکی تحقیقات

ایف آئی اے سائبر کرائم کی بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنیکی تحقیقات
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کئے جانے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ایف آئی اے کوئٹہ سائبر کرائم نے تحقیقات کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبا سے پوچھ گچھ کی، ایف آئی حکام کے مطابق معاملے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا۔ اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ ایف آئی اے سے مکمل تعاون کر رہی ہے۔ وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر جاوید اقبال نے یونیورسٹی اسٹاف کی گرفتاریوں کے حوالے سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے سے مکمل تعاون کیا جا رہا ہے، معاملے میں ذرا بھی صداقت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے ہماری پالیسی زیرو ٹالرنس پرمبنی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 821982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش