0
Monday 14 Oct 2019 19:11

آزادی مارچ، جماعت اسلامی نے شرکت سے انکار کر دیا

آزادی مارچ، جماعت اسلامی نے شرکت سے انکار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) نے حکومت مخالف آزادی مارچ میں شرکت اور حمایت کیلئے جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کیا ہے، جماعت اسلامی نے آزادی مارچ میں شرکت سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ جے یو آئی (ف) کی قیادت نے انہیں آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے آزادی مارچ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایم ایم اے کا حصہ نہیں رہی، ہر جماعت کا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے، آزادی مارچ جے یو آئی (ف) کا احتجاج ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کشمیر کے معاملے پر ریلیوں اور حتجاج میں مصروف ہے، فی الحال حکومت مخالف احتجاج کا حصہ نہیں بن سکتے۔ 
خبر کا کوڈ : 821998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب