0
Monday 14 Oct 2019 20:56

گھریلو مرغبانی اسکیم، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے 200 خواتین میں 5، 5 مرغیاں تقسیم کیں

گھریلو مرغبانی اسکیم، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے 200 خواتین میں 5، 5 مرغیاں تقسیم کیں
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی محمود خان نے کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان کے ویژن کا مذاق اُڑانے والے دیکھ لیں، آج ان منصوبوں کو عملی جامعہ پہنا دیا گیا ہے جن پر مخالفین مذاق اُڑایا کرتے تھے۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گھریلو مرغبانی منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ فضل الرحمٰن کی طاقت کل عوام نے دیکھ لی، اگلے باری بھی پی ٹی آئی کامیاب ہوگی، کے پی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ منصوبے گھریلو مرغبانی پر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے، جس کیلئے ابتدائی طور پر 200 خواتین میں پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کا سیٹ تقسیم کر دیا گیا۔ وزیراعلٰی محمود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو خوب آڑے ہاتھو لیا۔ محمود خان نے کہا کہ عمران خان کے ویژن پر ہنسنے والے حقیقت دیکھ لیں، پاکستان ترقی کر رہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن سمیت اپوزیشن جماعتیں انتظار کریں۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں امید کی علامت ہیں، گذشتہ 10 سالوں سے پاکستان میں کرپٹ افراد حکومت میں تھے پہلی مرتبہ صاف ستھری حکومت آئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے صوبے کے تمام افراد فائدہ اُٹھا سکتے ہیں جس پر 80 کروڑ کی لاگت آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 822013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش