QR CodeQR Code

آمدن سے زائد اثاثہ جات، اکرم درانی نیب کے سوالنامے کا جواب نہ دے سکے

14 Oct 2019 21:13

آمدن سے زائد اثاثوں کیس میں نیب کیجانب سے طلب کئے جانے پر اکرم درانی دوسری بار انکوائری کیلئے نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔ اکرم درانی نیب کیجانب سے دیئے جانے والے سوالنامے کا تحریری جواب نہ دے سکے جسکے بعد نیب نے انہیں جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دیدی۔


اسلام ٹائمز۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری میں سابق وفاقی وزیر اکرم درانی نیب میں دوبارہ پیش ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اکرم درانی نیب کے سوالنامے کا جواب نہیں دے سکے۔ آمدن سے زائد اثاثوں کیس میں نیب کی جانب سے طلب کئے جانے پر اکرم درانی دوسری بار انکوائری کیلئے نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔ نیب راولپنڈی کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر اور سابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا اکرم درانی سے تفتیش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکرم درانی نیب کی جانب سے دیئے جانے والے سوالنامے کا تحریری جواب نہ دے سکے، جس کے بعد نیب نے انہیں جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دیدی۔


خبر کا کوڈ: 822015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822015/آمدن-سے-زائد-اثاثہ-جات-اکرم-درانی-نیب-کے-سوالنامے-کا-جواب-نہ-دے-سکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org