QR CodeQR Code

عمران خان 2020ء میں مجھے وزیراعظم نظر نہیں آرہا، منظور حسین وسان

14 Oct 2019 21:15

کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں رہنما پی پی نے کہا کہ جمہوریت کو بچانے کے لئے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت ہوسکتی ہے، ضروری نہیں کے مولانا کے دھرنے سے حکومت چلی جائے مگر دھرنے سے حکومت پریشان ضرور ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان 2020ء میں مجھے وزیراعظم نظر نہیں آرہا۔ منظور وسان نے ایک بار پھر خواب دیکھ لیا۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں منظور وسان نے کہا کہ عمران خان 2020ء میں ری پلیس ہوگا، پارٹی سے کوئی اور وزیراعظم منتخب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو بچانے کے لئے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت ہوسکتی ہے، ضروری نہیں کے مولانا کے دھرنے سے حکومت چلی جائے مگر دھرنے سے حکومت پریشان ضرور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو عوام سے وعدے کئے تھے وہ ایک بھی پورا نہ کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام سے کرپشن کا خاتمہ، مہنگائی پر کنٹرول کرنے کا جو وعدہ کیا گیا وہ بھی پورا نہ ہوسکا، مہنگائی اور کرپشن اسپیڈ سے جاری ہیں اسے روکنے والا کوئی نہیں ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ حکومت نے جو منی لانڈرنگ کی ایک سال میں رقم باہر جانے سے روکی وہ کہاں ہے، بتایا جائے کہ کرپشن سے بچنے والی رقم کہاں اور کس جگہ اب خرچ ہو رہی ہے، موجودہ حکومت سے عوام تنگ آچکی ہے۔ منظور وسان نے کہا کہ گھوٹکی کی طرح لاڑکانہ میں بھی جیت کر دیکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو لنگر خانے پر ہی چلانا تھا تو اتنے خواب کیوں دکھائے گئے، ملک کو پہلے کشکول اور اب لنگر پر چلایا جارہا ہے، کہاں گئی نوکریاں اور گھر، وفاقی حکومت کا نوکریاں اور گھر دینے کا وعدہ کہاں گیا، اس کے برعکس عوام کے گھر چھینے اور نوکریوں سے نکالا جانے لگا ہے۔


خبر کا کوڈ: 822016

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822016/عمران-خان-2020ء-میں-مجھے-وزیراعظم-نظر-نہیں-آرہا-منظور-حسین-وسان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org