QR CodeQR Code

بحرانوں سے نجات کیلئے اسوہ رسول (ص) پر عمل کیا جائے، شاہ عبدالحق قادری

14 Oct 2019 21:23

نیوکراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اہلسنت کراچی کا کہنا تھا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے اندر محبت، اخوت و مساوات اور بھائی چارگی کے عظیم جذبوں کے ساتھ ساتھ عفو و درگزر کے انمول جذبے کو بھی پروان چڑھائیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ رحمۃاللعالمین (ص) سے مسلمان کی محبت و عقیدت ایمان کا جز ہے، بحرانوں سے نجات کیلئے اسوہ رسول (ص) پر عمل کیا جائے، اہلِ ایمان رسالت مآب (ص) کی ولادت کی مناسبت سے محافل میلاد کا انعقاد کرکے دنیا میں اسلام کی عالمگیر امن و محبت کا پیغام عام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ انسانیت میں بہت سے انقلاب آئے مگر وہی انقلاب انسانیت کے ماتھے کا جھومر بنا جس نے انسان کو کفر و شرک اور ظلم و جبر سے نجات دلائی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جونیجو جماعت خانہ نیوکراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے اندر محبت، اخوت و مساوات اور بھائی چارگی کے عظیم جذبوں کے ساتھ ساتھ عفو و درگزر کے انمول جذبے کو بھی پروان چڑھائیں۔ اُنہوں نے کہاکہ محبت دراصل اطاعت کا نام ہے، مسلمان نبی کریم (ص) کی سیرت اپنائیں اور میلاد منائیں۔


خبر کا کوڈ: 822017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822017/بحرانوں-سے-نجات-کیلئے-اسوہ-رسول-ص-پر-عمل-کیا-جائے-شاہ-عبدالحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org